ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیویارک میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، تمام پانچ مسافر ہلاک

نیویارک میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، تمام پانچ مسافر ہلاک

Tue, 13 Mar 2018 12:21:58    S.O. News Service

نیویارک 12مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی شہر نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر پائلٹ سمیت چھ افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اتوار کے روز نیویارک کے مشرق میں واقع دریا میں گِر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے پانچوں مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ نیویارک سٹی کے ترجمان کے مطابق دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق پائلٹ اس ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہا جسے امدادی کارکنوں نے بچا لیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔


Share: